ہزاروں فٹ بلندی پر جہاز کو حادثہ
Reading Time: < 1 minuteچین کے ایک مسافر بردار طیارے کی ونڈ اسکرین اس وقت ٹوٹ گئی جب وہ 32 ہزار فٹ کی بلندی پر محو پرواز تھا ۔ اس کے بعد جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے ۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئر بس A319 کے کپتان کا کہنا ہے کہ اچانک کاک پٹ میں زودار دھماکے سے فضا ہی میں ونڈ سکرین ٹوٹ گئی ۔ چین کے ایک اخبار کے مطابق پائلٹ نے اس حادثے کے بارے میں بتایا کہ ایمرجنسی وارننگ نہیں ملی تھی ۔ بی بی سی کے مطابق پائلٹ نے بتایا کہ ’ونڈ سکرین میں کریک پڑا اور زور دار آواز آئی ۔ دوسری چیز جو مجھے پتا چلی کہ میرا معاون پائلٹ کاک پٹ سے باہر کھینچا آ رہا تھا ۔
پائلٹ نے بتایا کہ خوش قسمتی سے معاون پائلٹ نے بیلٹ پہنی ہوئی تھی ۔ اُسے پکڑ کر دوبارہ کاک پٹ میں لایا گیا۔ جہاں درجہ حرارت اور دباؤ کم ہو رہا تھا اور چیزیں گر رہی تھیں ۔ کپتان کے مطابق ہر چیز ہوا میں معلق تھی ۔ میں ریڈیو بھی نہیں سن پا رہا تھا۔ جہاز تیزی سے جھول رہا تھا اور میں گیجز کو بھی پڑھ نہیں پا رہا تھا ۔
سیچوان ائر لائن کے مسافر طیارے کو جب یہ حادثہ پیش آیا اس پر سوار 119 افراد سوار تھے اور ہنگامی لینڈنگ کے بعد 27 افراد کا طبی معائنہ بھی کیا گیا ۔ ایک مسافر نے چین کی سرکاری نیوز سروس کو بتایا کہ ’ہمیں پتہ نہیں چلا کہ اچانک کیا ہوا ہے اور ہم پریشان ہو گئے۔ آکسیجن ماسک گر گئے۔ جہاز سنھبلنے کے بعد ایک اور مرتبہ نیچے آیا ۔‘
دنیا کی دوسری بڑی جہاز ساز کمپنی ایئر بس کا کہنا ہے کہ وہ اس حادثے کی تحقیقات کے لیے اپنی ٹیم کو چین روانہ کر رہے ہیں ۔