متفرق خبریں

بس ہوسٹس قتل کی ویڈیو وائرل

جون 17, 2018 < 1 min

بس ہوسٹس قتل کی ویڈیو وائرل

Reading Time: < 1 minute

کوہستان ڈائیو بس ٹرمینل پر سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے قتل ہونے والی بس ہوسٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور لوگوں نے متعلقہ حکام کی بے حسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے چیف جسٹس سے نو ٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

چند روز قبل فیصل آباد/ سرگودھا روڈ الہلال ٹریول سٹینڈ پر سکیورٹی گارڈ اور بس ہوسٹس میں تلخ کلامی ہوئی، بس کے گارڈ نے ہوسٹس کو ہراساں کرنے کی کوشش کی اور ہا تھ پکڑا جس پر ہوسٹس نے غصہ کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ سکیورٹی گارڈ نے ہوسٹس کو گولی مار دی، کوہستان ڈائیو بس کمپنی نے اس پر کوئی مؤقف نہیں دیا ۔

فیس بک اور ٹوئٹر پر ہزاروں لوگوں نے ویڈیو پر تبصرے کئے اور سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔ فیس بک پر بس کمپنی کے خلاف مہم بھی چلائی جا رہی ہے کہ وہ اپنے سیکورٹی گارڈز کی تربیت کرنے اور خواتین کا احترام سکھانے میں کیوں ناکام ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے