پاکستان24 عالمی خبریں

پاکستانی ہائی کمیشن سے چوری

نومبر 27, 2018 < 1 min

پاکستانی ہائی کمیشن سے چوری

Reading Time: < 1 minute

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پاکستان ہائی کمیشن کی دیوار توڑ کر کمپیوٹر چوری کر لیا گیا جبکہ توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے ۔ پاکستانی حکام نے بنگلہ دیش سے شدید احتجاج کیا ہے ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان  نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر سیکشن سے چور قیمتی کمپیوٹر چوری کرکے لے گئے اور توڑ پھوڑ بھی کی، اس معاملے کو بنگلادیش کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا ہے جب کہ بنگلہ دیش پولیس کے پاس واقعے کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بنگلہ حکام سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن اور عملے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرکے بنگلہ دیشی حکومت پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کی تحقیقات کرکے ملزمان کو کٹہرے میں لائے اور قرار واقعی سزا دے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے