جارج بش انتقال کر گئے
Reading Time: < 1 minuteسابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کا 94 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے ۔ یہ اعلان ان کے بیٹے جارج ڈبلیو بش نے کیا ہے ۔ اہل خانہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیئر جارج بش کہے جانے والے صدر کا انتقال ہو گيا ۔
وہ دوسری جنگ عظیم کے پائلٹوں میں شامل تھے۔ سنہ 1964 میں ریپبلکن کی جانب سے سیاست میں اترنے سے قبل وہ ٹیکسس میں تیل اور پیٹرول کے بڑے تاجر تھے ۔
رواں سال جارج بش کی اہلیہ بابرا بش کا بھی انتقال ہوا ہے ۔ اہلیہ کے انتقال کے ایک ہفتے بعد اپریل میں انھیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا تھا ۔ انھیں کسی قسم کا انفیکشن ہو گیا تھا ۔
Array