عالمی خبریں

قطر پاکستانیوں کو ملازمت دے گا

دسمبر 30, 2018 < 1 min

قطر پاکستانیوں کو ملازمت دے گا

Reading Time: < 1 minute

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے مابین دو طرفہ تعلقات میں فقید المثال اضافہ ہوا ہے۔ قطری وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار اور کوششوں کو سراہا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ قطر میں اپنے قطری ہم منصب قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر امور خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ باہمی تعلقات اور روابط میں فروغ سمیت خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطری وزیر خارجہ نے قطر میں موجود پاکستانی محنت کش طبقے کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم جلد مزید پاکستانیوں کو قطر میں ملازمتی مواقع مہیا کریں گے۔ قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی نے افغانستان سمیت علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار اور کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان 2022 میں متوقع فیفا ورلڈ کپ میں قطر کے ساتھ ہر سطح پر معاونت فراہم کرے گا۔ پاکستان اور قطر کے مابین دوطرفہ تجارت میں پچھلے ایک سال میں فقیدالمثال اضافہ ہوا ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے