انڈین طیاروں کا حملہ
پاکستان کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ انڈیا کے جیٹ طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر کے دراندازی کی ہے۔
میجر جنرل آصف غفور کے مطابق انڈیا جیٹ مظفر آباد سیکٹر سے گھسے اور ضلع مانسہرہ میں بالاکوٹ تک آئے ۔
فوجی ترجمان کے مطابق انڈین جیٹ نے کھپ گرائی مگر جلد بازی کی وجہ سے جنگل میں گری ۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔
انڈین فوج نے کہا ہے کہ اس کے معراج طیاروں نے رات ساڑھے تین بجے بالاکوٹ میں ’دہشت گردوں کے کیمپ’ پر حملے کر کے اسے تباہ کر دیا ہے ۔
پاکستانی فوجی ترجمان کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے بروقت جواب اور ردعمل سے انڈین جیٹ بھاگنے پر مجبور ہوئے ۔
خیال رہے کہ انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا میں سخت کشیدگی ہے ۔
انڈیا کے وزیراعظم کئی بار حملے کی دھمکی دے چکے ہیں ۔
انڈین جیٹس نے بظاہر حملہ کر کے اس علاقے کو نشانہ بنایا جہاں ماضی میں کالعدم جیش محمد کے ٹریننگ کیمپ چلائے جانے کا الزام لگتا رہا ہے ۔

