پاکستان مرضی سے جواب دے گا، قومی سلامتی کمیٹی
پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے انڈیا کی جارحیت کے بعد اجلاس منعقد کیا ہے اور اعلامیہ جاری کر کے کہا ہے کہ پاکستان اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر جواب دے گا ۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کر سربراہوں نے شرکت کی ۔
اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کے اس دعوے کو مسترد کیا جاتا ہے کہ پاکستانی حدود میں دہشت گرد کیمپ کو تباہ کیا گیا ۔
اعلامیے کے مطابق انڈین حکومت نے اپنے الیکشن کے لیے یہ انتہائی خطرناک اقدام کیا ہے ۔

