کنٹرول لائن پر شدید گولہ باری
پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشمیر کو تقسیم کرنے والی کائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری جاری ہے ۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دس عام شہری مارے گئے ہیں ۔
پاکستان کی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ انڈیا کی فوج کوٹلی سیکٹر میں ہلکے توپ خانے سے مسلسل گولہ باری کر رہی ہے جس میں دو شہری مارے گئے ہیں جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابا ’لائن آف کنٹرول پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ میں تتہ پانی، جنڈروٹ سیکڑ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔؛
سوشل میڈیا پر مقامی افراد کی جانب سے ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کی جارہی ہیں جن میں زیادہ جانی نقصان دکھایا جا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق ممکن نہیں ہے ۔

