پاکستان پاکستان24

کالعدم تنظیموں کی مساجد و مدارس بند

مارچ 6, 2019

کالعدم تنظیموں کی مساجد و مدارس بند

پاکستان میں عالمی پابندیوں کا سامنا کرنے والی تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کے بعد ان کے زیرانتظام مساجد و مدرسوں کا کنٹرول حکومت نے سنبھال لیا ہے ۔

راولپنڈی سے صحافی یاسر حکیم کے مطابق وفاقی حکومت کے احکامات پر شہر میں کالعدم جماعتوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ نے کالعدم تنظیموں کی 2 ڈسپنریاں، ہسپتال اور مدرسہ سیل کر دیا ہے ۔

راولپنڈی انتظامیہ نے شہر کے علاقے چاکرہ اور اڈیالہ روڈ پر ہسپتال، مدرسہ اور 2 فلاحی ڈسپنسریوں کو سیل کر دیا ہے ۔

حکام کے مطابق کالعدم تنظیموں کی تنصیبات کی مکمل فہرست تیار کرلی گئی ہے جہاں ایکشن لیا جائے گا تاہم بتایا گیا ہے کہ کریک ڈاوان کے دوران کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا ۔

دوسری جانب اسلام آباد میں انتظامیہ نے شہر کے مختلف سیکٹرز میں کالعدم تنظیموں کی مساجد و مدارس کا کنٹرول حاصل کیا ہے ۔

محکمہ اوقاف نے تحویل میں لی گئی مساجد میں سرکاری خطیب مقرر کیے ہیں ۔

حکام کے مطابق مسجد قبا، مدرسہ خالد بن ولید، مدرسہ ضیاالقرآن، مدنی مسجد اور علی اصغر مسجد کو سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے ۔

مساجد ومدارس اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں واقع ہیں جن میں محکمہ اوقاف نے مساجد کے نئے امام اور خطیب مقرر کیے ہیں ۔

مولانا یاسین کو مسجد قبا سے ہٹا کر مولانا عبدالحفیظ کو خطیب مقرر کیا گیا ہے جبکہ مدنی مسجد سے مولانا اظہرعباسی کو ہٹا کر مولانا عمرفاروق کو خطیب مقرر کیا گیا ہے ۔

مسجد علی اصغر سے خطیب یار محمد کو ہٹا کر قاری محمد صدیق کو مقرر کیا گیا ہے ۔

حکام کے مطابق ان مساجد ومدارس کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے