شاہد مسعود کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شاہد مسعود کی کرپشن کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے ۔
گذشتہ چار ماہ کے دوران کئی سماعتوں پر ایف آئی اے کی جانب سے شاہد مسعود پر فرد جرم عائد نہ کی گئی ۔
پیر کو ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کے دوران ملزم عدالت میں پیش ہوئے ۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کے وکیل سعد رسول کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیے گئے ۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو 2 اپریل کو سنایا جائے گا ۔
کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج کامران بشارت مفتی نے کی ۔
خیال رہے کہ شاہد مسعود اس مقدمے میں ضمانت پر رہائی سے قبل دو ماہ اڈیالہ جیل میں قید رہے ۔

