پاکستان پاکستان24

طالب علم کے ہاتھوں پروفیسر قتل

مارچ 20, 2019

طالب علم کے ہاتھوں پروفیسر قتل

پنجاب کے ضلع بہاولپور کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک کالج کے طالب علم نے چھریوں کے وار کر کے شعبہ انگریزی کے پروفیسر کو قتل کر دیا ہے ۔

بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے پیش آنے والے واقعہ کے بعد تھانہ سول لائنز پولیس نے ملزم طالب علم خطیب کو گرفتار کر لیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک خط کے مطابق پروفیسر خالد حمید کو کالج میں نئے طلبہ کے لیے استقبالیہ پارٹی میں ناچ گانے کا پروگرام ترتیب دینے پر نشانہ بنایا گیا ۔

پولیس حکام نے اس الزام کی تصدیق نہیں کی ۔

سوشل میڈیا پر مقتول پروفیسر اور قتل کے بعد ملزم کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں ۔ فیس بک پر کئی صارفین نے ایس ای کالج کے طلبہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو کالج میں ۲۱ مارچ کو ہونے والی تقریب روکنے کے لیے لکھی گئی درخواست بھی پوسٹ کی ہے تاہم اس کے اصل ہونے کی تصدیق نہیں کی جا رہی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے