عالمی خبریں

برمنگھم کی پانچ مساجد پر حملے

مارچ 21, 2019 < 1 min

برمنگھم کی پانچ مساجد پر حملے

Reading Time: < 1 minute

برمنگھم سے تنویر کھٹانہ

برمنگھم کے مسلم اکثریتی علاقوں میں واقع پانچ مساجداور کمیونٹی سنٹرز میں رات گئے نامعلوم افراد شیشے توڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ واقعہ کے بعد مسلم کمیونٹی میں خاصا خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔

ان واقعات کے بعد برمنگھم کی مسلم کمیونٹی نے جمعہ کی نماز کے دوران حکم سے سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برمنگھم شہر میں گزشتہ رات 4 مساجد پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، حملہ آور مساجد کے شیشے توڑ کر بھاگ گئے۔

چاروں مساجد کی 7 کھڑکیوں کے شیشوں اور 2 دروازوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ پانچویں مسجد جو کہ البرٹ روڈ پر واقعہ ہے پر دن دہاڑے ہتھوڑوں کے وار کر کے کھڑکیاں اور شیشے توڑے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انسداد دہشت گردی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ خوف و ہراس پھیلانے کی غرض سے کیے گئے ان حملوں کا شکار بننے والی مساجد میں پاکستانی اکثریتی علاقے آسٹن کی وٹن سٹریٹ مسجد اور عراق جنگ سے پہلے صدام مسجد کے نام سے جانی جانے والی برمنگھم جامعہ مسجد بھی شامل ہیں۔

ہوم سیکرٹری ساجد جاوید نے بھی مساجد ہر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
https://twitter.com/sajidjavid/status/1108685411491155968?s=21

ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے چیف کانسٹیبل تھامسن کا کہنا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد سے ہمارے افسران مساجد، گرجا گھروں اور دوسری تمام عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنانے کےلیے کام کررہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے