مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں بچ گئے
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں بچ گئے ہیں جبکہ ان کے گارڈ فائرنگ سے مارے گئے ہیں ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے مفتی تقی عثمانی کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس میں دو افراد موقع پر ہی مارے گئے تاہم وہ محفوظ رہے ۔
پولیس کے مطابق شہر کے دو مختلف علاقوں میں ۱۵ منٹ کے وقفے سے دو گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی جس میں دو افراد قتل اور دو زخمی ہوگئے ہیں ۔
پولیس حکام کے مطابق مفتی تقی کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار واقعہ میں زخمی ہوا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔
پولیس افسران نے لیاقت نیشنل ہسپتال میں مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی ہے ۔

