ٹرمپ کی خاردار تار میکسیکن چرا لے گئے
Reading Time: < 1 minuteمیکسیکو میں حکام نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے سرحد پر لگائی گئی خاردار تاریں چرائی گئی ہیں ۔
اعلی سیکورٹی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ اس سلسلے میں 20 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو خاردار تاریں مقامی افراد کو گھروں میں لگانے کے لیے بیچ رہے تھے ۔
میکسیکن حکام نے کہا ہے کہ امریکہ کی بارڈر سیکورٹی کے حکام نے خاردار تاریں چرائے جانے کی شکایت کی تھی جس پر کارروائی کی گئی ۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد انہوں نے اپنے انتخابی نعرے پر عمل کرتے ہوئے میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار اور خار دار تاریں لگائی ہیں تاکہ غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کو روکا جا سکے ۔
Array