وزیراعظم جیسنڈا کو اسلام کی دعوت
Reading Time: < 1 minuteنیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ اسلام انسانیت سکھاتا ہے اور انسانوں کی محبت کی بات کرتا ہے اور ’مجھ میں یہ ہے۔؛
کرائسٹ چرچ حملوں کے بعد دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بننے والی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر سامنے آئی ہے ۔
ویڈیو میں ایک باریش مسلمان نوجوان وزیراعظم جیسنڈا سے بات کر رہا ہے ۔ نوجوان کہتا ہے کہ ’حملوں کے بعد میں مسلسل تین دن روتا رہا ہوں، میری ایک خواہش تھی کہ آپ جیسی لیڈر اس فرض سے عہدہ بر آ ہوں۔؛
باریش نوجوان مزید کہتا ہے کہ میری ایک اور خواہش یہ ہے کہ کسی دن آپ اسلام قبول کر لیں ۔ اس پر ویڈیو بنانے والے فرد کے مسکرانے کی آواز آتی ہے ۔
وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن اس بات پر ہنس کر کہتی ہیں کہ اسلام انسانیت سکھاتا ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ ان میں یہ (خوبی) موجود ہے ۔
Array