عالمی خبریں

’بنے گا نیا ہندوستان‘ ۔ مودی

مارچ 28, 2019 < 1 min

’بنے گا نیا ہندوستان‘ ۔ مودی

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے وزیراعظم نریندرا مودی نے الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’نیا انڈیا‘ بنائیں گے ۔

 نریندر مودی نے عام انتخابات کے لیے اپنی باضابطہ الیکشن مہم کا آغاز جمعرات کو ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتردیش سے کیا ہے ۔

انتخابی مہم کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ‘ماضی کے تابناک دور کے ساتھ جڑا ہمارا ویژن نیا انڈیا ہے۔’

وزیراعظم مودی دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے لوگوں سے ترقی اور نیشنل سیکورٹی کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔

انڈیا میں عام انتخابات اپریل کی 11تاریخ سے ۱۹ مئی تک منعقد ہو رہے ہیں جس میں ہندو قوم پرست اتحاد کی سربراہی نریندر مودی کر رہے ہیں ۔

ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کی بڑی جماعت ہے ۔ 


پارلیمان میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ریلی سے خطاب میں انڈین وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے صرف نعرے لگائے ‘ہم پہلی ایسی حکومت ہیں جس نے کام کیا۔’


نریندر مودی کی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جنہوں نے پارٹی کے جھنڈوں والی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں ۔

انڈیا کے عام انتخابات میں اس بار 90کروڑ افراد ووٹ پول کریں گے ۔ 
انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی 23مئی سے شروع ہوگی ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے