پاکستان پاکستان24

بہن کے ریپ الزام میں تین بھائی گرفتار

مارچ 29, 2019

بہن کے ریپ الزام میں تین بھائی گرفتار

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نواح میں پولیس نے مقدمے کے انداراج کے بعد تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر ان کی بہن نے ریپ کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔

پاکستان کی انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ’تمام تین ملزمان (بھائیوں) کو گرفتار کر کے ریمانڈ کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ لڑکی کو دارالامان منتقل کیا ہے۔‘

All 3 accused (brothers) arrested & sent to jail by court after their remand. Girl has been sent by the court to a shelter home. pic.twitter.com/UcEuqd3Rhx— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) March 28, 2019

اسلام آباد کی گولڑہ تھانے کی پولیس نے یہ مقدمہ 22 مارچ کو درج کیا تھا ۔

15 سالہ مسماۃ ث نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا آبائی علاقہ بنوں ہے جبکہ وہ گولڑہ ریلوے اسٹیشن کے ساتھ ملحق مسجد کے قریب رہائش پذیر ہیں ۔

مسماۃ ث نے الزام لگایا تھا کہ اس کے تین بھائی گذشتہ دو برس سے اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہے ہیں اور وہ اس لیے خاموش تھی کہ اس کے پاس رہنے کو ٹھکانہ نہیں تھا ۔

ایف آئی آ ر کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ ’بھائیوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں اس لیے خاموش رہی۔‘

پولیس کے پاس درج مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ مسماۃ ث نے یہ بیان تین گواہوں کے سامنے دیا جن میں سے ایک ڈاکٹر ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے