طالبان حملے میں ۹ پولیس اہلکار ہلاک
Reading Time: < 1 minuteافغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے ۹ کو ہلاک کر دیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ غزنی شہر میں طالبان کے حملے میں چھ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز طالبان حملہ آوروں نے پہلے ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کی اور بعد میں پولیس اہلکاروں کے قافلے کو نشانہ بنایا ۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس حملے میں مارے جانے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد ۱۵ سے زیادہ ہے تاہم حکام نے تصدیق ۹ کی ہے ۔
سنہ 2001 میں اقتدار سے بے دخل کیے گئے طالبان جنگجوؤں اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات بھی جاری ہیں، تاہم اس دوران افغان سیکورٹی فورسز پر حملوں میں شدت بھی آئی ہے ۔
Array