عالمی خبریں

’مے بریگزٹ میں پھنس گئیں‘

مارچ 30, 2019 < 1 min

’مے بریگزٹ میں پھنس گئیں‘

Reading Time: < 1 minute

برطانیہ کی وزیراعظم ٹریزامے کو یورپی یونین سے نکلنے کے لیے معاہدے پر ایک بار پھر پارلیمنٹ میں ہزیمت اٹھانا پڑی ہے ۔

برطانوی پارلیمان میں وزیراعظم کے ’بریگزٹ معاہدے‘ کو تیسری مرتبہ کثرت رائے سے مسترد کرتے ہوئے
286 کے مقابلے 344 ووٹوں دیے ہیں ۔

برطانیہ نے 29 مارچ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہونا تھا تاہم وزیراعظم ٹریزامے نے یورپی یونین کے رہنماؤں سے کہا تھا کہ ’معاہدے کے لیے مزید مہلت دی جائے‘۔

گذشتہ ہفتے دیا گیا وقت ختم ہونے پر ایوان میں رائے شماری کی گئی جس میں برطانوی ارکان پارلیمان نے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کو مسترد کیا ہے اس طرح برطانیہ نے یورپی یونین سے اخراج یعنی بریگزٹ کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن کو 22 مئی تک مؤخر کرنے کا موقع ضائع کر دیا ہے ۔

برطانوی وزیراعظم نے ۱۰ اور ۱۱ اپریل کو برسلز میں یورپی یونین کو آگاہ کرنا ہے کہ بریگزٹ کے لیے لائحہ عمل کیا ہے ۔

اب برطانونی حکومت یہ طے کرے گی کہ یورپی یونین سے مزید مہلت طلب کی جائے یا پھر 25 اپریل کو یورپی اتحاد سے بغیر کسی معاہدے کے ہی الگ ہوا جائے ۔

برطانیہ میں یورپی یونین سے نکلنے کے لیے احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے