پاکستان پاکستان24

زرداری کے خلاف دو گواہ

اپریل 8, 2019

زرداری کے خلاف دو گواہ

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جعلی اکاونٹس کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو ان کے خلاف دو خواتین بطور گواہ جج کے سامنے حاضر ہوگئیں ۔

 اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے گرد سڑکوں پر پولیس نے ناکے لگائے ہوئے تھے اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق دو ہزار اہلکاروں کو سیکورٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا ۔

پولیس اہلکار عام شہریوں کو ناکوں پر روک رہے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ۔

آصف زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے پولیس کی جانب سے روکے جانے پر احتجاج کیا ہے ۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی رویہ ہے تو ہم آئندہ نہیں آئیں گے۔ ‘پھر یہ خود ہی ٹرائل چلا لیں۔’


اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے احتساب عدالت اور جوڈیشل کمپلیکس کے گرد 200 رینجرز اہلکار بھی سیکورٹی کے لیے تعینات کیے ۔


عدالت نے آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور دیگر 22ملزمان کو طلبی کے سمن جاری کیے تھے ۔ خیال رہے کہ یہ مقدمہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کراچی کی بنکنگ کورٹ سے اسلام آباد کی احتساب عدالت منتقل کیا گیا ہے ۔ 


ادھر لاہور میں  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے رہنما حمزہ شہبازشریف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب کیس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہورہے ہیں ۔ پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت منسوخ ہونے پر حمزہ شہباز کی گرفتاری متوقع ہے۔ نیب حکام کے مطابق ان کی 8 رکنی ٹیم ہائی کورٹ میں موجود رہے گی۔


  واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سنیچر کو حمزہ شہباز کی گرفتاری روکتے ہوئے 2 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی اور انہیں پیرکو 2رکنی بنچ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے