پاکستان پاکستان24

انصافی کابینہ کے نئے وزیر کون ہیں

اپریل 18, 2019

انصافی کابینہ کے نئے وزیر کون ہیں

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے وفاقی کابینہ کے وزیروں کی وزارتیں تبدیل کی ہیں ۔

حفیظ شیخ کو خزانے پر بٹھا کر وزیراعظم کو مشیر بنا دیا گیا ہے ۔ حفیظ شیخ پیپلز پارٹی کے دور میں بھی وزیر خزانہ رہے ہیں ۔

انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ اور گذشتہ دنوں ’عوام کو مظاہروں پر چھترول‘ کی دھمکی دینے والے بریگیڈئیر اعجاز شاہ نئے وزیر داخلہ ہوں گے ۔

فواد چودھری سے اطلاعات کی وزارت لے کر سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو لایا گیا ہے ۔

غلام سرور خان سے پٹرولیم کی وزارت لے کر ان کو شہری ہوا بازی کا وزیر لگا دیا گیا ہے ۔

ندیم بابر کو وزیراعظم کا پٹرلیم ڈویژن کے لیے مشیر لگایا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے