”پوٹن کے پاس خان سے ملاقات کا وقت نہیں“
روس کے صدر نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملنے سے معذرت کی ہے ۔
چین میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اجلاس کے دوران پاکستانی حکام نے روس کے صدر ولادی میر پوٹن سے وزیراعظم عمران خان کی ایک مختصر ملاقات کرانے کے لیے کوشش کی تاہم روسی حکام نے صدر پوٹن کی مصروفیات کی وجہ سے سفارتی آداب کے مطابق معذرت کی ۔
پاکستان کے انگریزی روزنامے ایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے چین میں روس کے صدر سے عمران خان کی ملاقات کرانے کے لیے درخواست کی تھی مگر اس پر عمل نہ کیا جا سکا ۔
وزیراعظم عمران خان کے چین جانے سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ ‘بیلٹ اینڈ روڈ فورم ‘اجلاس کے موقع پر کئی ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے۔
تجزیہ کار ماروی سرمد نے ٹویٹ کیا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ فورم اجلاس میں 37ملکوں کے سربراہان نے شرکت کی مگر عمران خان چین کے وزیراعظم اور صدر کے بعد صرف ایتھوپیا اور تاجکستان کے صدور سے مل سکے ۔

