آفریدی بھی بزدار سے تنگ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے کارروائی کی درخواست کی ہے۔
بظاہر سندھ اور پنجاب کے شہر قصور میں بچوں کی اموات پر کیے گئے ایک ٹویٹ میں آفریدی نے کہا ہے کہ ”اب مدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آپہنچا ہے۔ جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ کیا پنجاب میں آپکی ٹیم میں بہتر، تجربہ کار بندہ نہیں؟مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا۔“
آفریدی نے قصور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔
خیال رہے کہ لاڑکانہ میں دس برس کے بچے کی ویکسین نہ ملنے سے موت ہوئی ہے جبکہ قصور کے علاقے چونیاں میں تین معصوم بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔
Array