جسٹس فائز کے لیے فل کورٹ تشکیل
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی سپریم کورٹ کے دس ججز پر مشتمل فل کورٹ اپنے ہی ساتھی جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزام میں دائر صدارتی ریفرنس کے خلاف دائر درخواستیں سنے گا۔
عدالت عظمی میں اس وقت کل سولہ ججز میں ہیں۔ جسٹس قاضی فائز نے بعض پر اعتراض کیا ہے۔
فل کورٹ کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے۔
بنچ میں چیف جسٹس، جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم، جسٹس طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن کو چھوڑ کر سپریم کورٹ کے سارے ججز شامل ہیں۔
جسٹس مشیر عالم سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہونے کی وجہ سے کیس نہیں سن سکتے۔
Array