”دی آئی لینڈ“ دیکھیے
Reading Time: 2 minutesThe I-Land
A new Netflix season.
7 episodes-
عزیر سالار
وہ سب ایک جزیرے کے ساحل پر جاگتے ہیں، انکی یادداشت کھو چکی ہے، وہ دس لوگ ہیں-
وہ ایک دوسرے کو کیا خود کو بھی نہیں جانتے، اپنی سچائی ڈھونڈنے کا سفر شروع کرتے ہیں، خطرناک جزیرہ اور آدم خور سمندر، امید ہے تو کچھ بھی نہیں، جزیرے پر انہیں کچھ ہنٹ ملتے ہیں جس پر واپسی کے راستے کے نشانات ہیں-
لیکن وہ انہیں سنجیدہ نہیں لیتے-
جنگل کی مشکلات اور کھوئی ہوئی یادداشت کے ساتھ انکا ایک بڑا دشمن انکا ماضی ہے جسے وہ بھول چکے ہیں وہ ماضی جو انکی عمریں کھا چکا ہے، لیکن اس مشکل کا حل ڈھونڈنے کے بجائے سب سے بڑا خطرہ وہ ایک دوسرے کے لیے بن جاتے ہیں-
ان میں سے ایک کردار حادثاتی طور پر حقیقی دنیا میں واپس آ جاتا ہے لیکن وہ یقین نہیں کر پاتا کہ پچھلی دنیا غیر حقیقی تھی کیونکہ اس نے وہ تکلیفیں اور پریشانیاں واقعی جھیلیں تھی، لیکن اسے بتایا جاتا ہے کہ اسے ایسی دنیا میں بھیجا گیا تھا جو اگرچہ حقیقی نہیں تھی لیکن اس میں آنے والی موت حقیقی دنیا میں مار دے گی-
وقت گزرنے کے ساتھ سب کرداروں کو اپنا دھندلا سا ماضی یاد آنے لگتا ہے-
وہ سب "برے” لوگ تھے، انہیں یہ جان کر مزید تکلیف ہوتی ہے-
انکی دنیا ایک گیم کی طرح ہے بلکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ ایک سیمولیشن ہے جو خطرناک قیدیوں کو جنہیں ٹیکساس کی عدالت سے موت کی سزا ہو چکی ہے ٹھیک ہونے کا موقع دینے کے لیے ہے-
دوسرا رخ:
یہ ایک ایسی دنیا کی کہانی ہے جس میں گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں خوراک اور معیشت کے خطرناک حالات پیدا ہوئے کہ لوگ بڑی تعداد میں جرائم کرنے لگے چنانچہ حکومت قیدیوں کو سزائیں دینے سے زیادہ جدید ترین پیمانے پر rehabilitation پر توجہ دے رہی ہے-(rehabilitation- بحالی، یہ میرا پسندیدہ موضوع بھی ہے، اور یہی اس review کی وجہ بھی-)
کہانی میں تھرل، ایکشن، ڈرامہ، سسپنس، نفرت، محبت، سائنس فکشن اور جذبات کی ہم آہنگی ناظر کو سکرین کے سامنے سے ہلنے نہیں دیتی-
کہانی پر کیمرے کی ایسی گرفت کہ آپ واہ کر اٹھیں گے-
ایک ایسی طلسماتی دنیا جسے آپ ایک ہی نشست میں دیکھنا چاہیں گے-