ٹوئٹر سے حکومت چلانے پر بات
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے معروف دانشور اور شاعر افتخار عارف نے کہا ہے کہ موجودہ زمانے میں ٹوئٹر سے حکومت چلائی جا رہی ہے اس پر بھی ریویو لکھا جانا چاہئیے۔
اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار عارف نے کہا کہ مغرب میں سوشل سیکورٹی کے ذریعے عوام کی توجہ ان کے حقوق سے ہٹائی گئی۔
”وہاں اٹھارہ برس کی عمر کے نوجوان کو سب میسر ہے تو اس کو ان محرومیوں کا احساس نہیں ہوتا کہ جن کے لیے وہ آواز بلند کر سکے۔ ان کی انشورنس ہوتی ہے، ویک اینڈ پر اپنے پارٹنر کا ساتھ بھی مل جاتا ہے تو ان کو جدوجہد کرنے کے لیے سوچنا ہی نہیں پڑتا کیونکہ شام کو کھانا بھی میسر آتا ہے اور سر پر چھت بھی ہوتی ہے۔ علاج اور دوائیں بھی مل رہی ہیں۔ تعلیم بھی ہے، پنشن بھی ہے تو پھر اپنے حقوق کے بجائے رعایتوں پر زندگی بسر کر رہے ہیں۔“
Array