متفرق خبریں

ملیحہ لودھی کو ہٹا دیا گیا

ستمبر 30, 2019 < 1 min

ملیحہ لودھی کو ہٹا دیا گیا

Reading Time: < 1 minute

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر منیر اکرم کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ میں تقرر و تبادلوں کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ایمبیسڈر منیر اکرم کو ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جگہ اقوام متحدہ نیویارک میں پاکستان کا مستقبل مندوب تعینات کر دیا گیا جبکہ وزارت خارجہ میں اے آئی ٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعجاز ھنگری میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

پیانگیانگ میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور سید سجاد حیدر کو کویت میں پاکستان کا سفیر تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح خلیل احمد ہاشمی ڈائریکٹر جنرل یو این وزارت خارجہ کو اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کر دیا گیا۔

بیان کے مطابق ٹورینٹو میں پاکستانی سفارتخانے کے کونصل جنرل عمران احمد صدیقی کو ڈھاکہ بنگلہ دیش میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔

نیامی، نجر میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور احسن کے- کے وگن کو مسقط اومان میں پاکستانی سفیر تعینات کر دیا گیا جبکہ جنرل ریٹائرڈ محمد سعد خٹک کو سری لنکا میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔

عبدالحمید پاکستانی سفارت خانے ٹورنٹو میں قونصل جنرل تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ابرار ہاشمی کو ہوسٹن میں قونصل جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے