ملک کو ذاتی جاگیر بنا رکھا ہے
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ بعض لوگوں نے ملک کو ذاتی جاگیر سمجھ رکھا ہے، قومی ٹیکس کے پیسوں کا کسی کو درد نہیں، جس کا دل چاہتا ہے بے دردی سے قومی دولت اڑا دیتا ہے، قومی خزانہ خیرات تھوڑی ہے۔
جسٹس گلزار احمد نے پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں سرکاری ملازمین کی بحالی سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کے دوران کہا کہ برطرف ملازمین کو ایک دن کے لے بحال کر کے تمام مراعات دے دی گئیں۔
سپریم کورٹ میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قائم دو بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو بحال ہونے والے تمام ملازمین سے متعلق تمام اپیلوں کو نومبر میں اکٹھا سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ملک کو ذاتی جائیداد سمجھ رکھا ہے، برطرف ملازمین کو ایک دن کے لیے بحال کرکے تمام مراعات دے دی گئیں، کیا قومی خزانہ خیراتی فارم ہے، قومی ٹیکس کے پیسوں کا کسی کو درد نہیں، جس کا دل چاہتا ہے بے دردی سے اڑا دیتا ہے۔