متفرق خبریں

ڈاکٹروں نے آزادی مارچ کی حمایت کر دی

اکتوبر 5, 2019 < 1 min

ڈاکٹروں نے آزادی مارچ کی حمایت کر دی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکومت کے خلاف حزب اختلاف کی پارٹی جمعیت علمائے اسلام نے آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے کوشش تیز کر دی ہیں۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔


جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام آزادی مارچ سے حکومت کی مشکلات میں مزید اضافے کی اطلاعات ہیں اور کے پی کے ڈاکٹرز نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کے وفد نے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی، جے یو آئی کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

ڈاکٹروں کے وفد کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر موسی کلیم نے کی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ڈاکٹرز کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہر شعبہ کے افراد موجودہ حکومت سے تنگ ہیں۔ جے یو آئی کے آزادی مارچ میں ہر طبقہ کے لوگ شریک ہوں گے۔

کیڈ اکٹروں کے وفد نے ملاقات کے دوران جےیو آئی کے آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ڈاکٹر موسی نے کہا کہ موجودہ حکومت سے ہر طبقہ کے لوگ تنگ آگئے ہیں۔


خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تمام ڈاکٹرز احتجاج کیں بھرپور شرکت کریں گے۔


ڈاکٹرز احتجاجی دھرنے کے دوران مارچ کی شرکاء کو علاج معالجے کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے