پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان میں افغان جھنڈا کیوں لہرایا گیا؟

اکتوبر 9, 2019 < 1 min

پاکستان میں افغان جھنڈا کیوں لہرایا گیا؟

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل ۔ صحافی / پشاور

پاکستان کے شہر پشاور میں ایک مارکیٹ سے ہٹایا گیا افغانستان کا جھنڈا دوبارہ لہرا دیا گیا ہے اور افغانستان کے سفیر نے کہا ہے کہ اگر کسی نے افغان مارکیٹ سے ان کے ملک کا جھنڈا ہٹایا تو پشاور میں افغان قونصلیٹ احتجاجا بند کر دیا جائے گا جبکہ دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات بھی متاثر ہوں گے۔

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے افغان سفیر شکراللہ عاطف مشعال نے کہا کہ افغان مارکیٹ افغانستان کی ملکیت ہے۔

افغان سفیر شکراللہ عاطف مشعال کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس کی جانب سے افغانستان کا جھنڈا ہٹانے پر مایوسی ہوئی۔

افغان سفیر نے کہا کہ پاکستانی حکومت اصولوں کے بنیاد پر مسئلے کو حل کرے۔ ”امید ہے اس معاملے پر دونوں ممالک کے مابین تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔ کوئی رات کو جھنڈا ہٹانے کی کوشش نہ کریں۔“

افغان سفیر کے مطابق پشاور کی افغان مارکیٹ کی جائیداد پر دونوں ممالک میں فیصلہ ہوا ہے۔

افغان سفیر نے کہا کہ افغانستان کا جھنڈا ہٹایا گیا جو ہماری بے عزتی ہے۔ عاطف مشعال کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر اس معاملے پر بات کر رہے ہیں۔ پاکستانی حکومت اس واقعے کی حساسیت کو سمجھے۔ اگر دوبارہ جھنڈا ہٹایا گیا تو افغان قونصلیٹ احتجاج بند کر دیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے