تین فوجی افسران کو سخت سزائیں
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تین فوجی افسران کو ضابطے کی خلاف ورزی اور اختیارات کے غلط استعمال پر سزائیں سنائی گئی ہیں۔
بیان کے مطابق تین فوجی میجرز پر الزامات ثابت ہونے کے بعد ان کو ملازمت سے برطرف کیا گیا جبکہ دو کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں افسران ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے جو فوجی افسر کے شایان شان نہیں تھیں۔
دو میجرز کو دو، دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
Array