ڈینگی ایشیا کی خطرناک بیماری قرار
Reading Time: < 1 minuteعالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈینگی مچھر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر کے لیے خطرہ بن گیا ہے جس کی وجہ سے ڈینگی وائرس عالمی ادراہ صحت کی دس بڑی خطرناک بیماریوں میں شامل کیا گیا ہے۔
عالمی ادراہ صحت کے ایشیا ممالک میں 2019 کے اعداوشمار نے دنیا بھر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس کے مطابق 2019 میں فلپائن میں 3 لاکھ 22 ہزار سے زائد متاثر جبکہ 1 ہزار 272 موت کا شکار بنے۔
ڈبیلو ایچ او کے مطابق سری لنکا میں 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد متاثر جبکہ سو اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسی طرح تھائی لینڈ میں ایک لاکھ 46 ہزار ڈینگی کیسز سامنے آئے۔
ڈبیلو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق ویتنام میں ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد شہری متاثر ہوئے جبکہ ملائشیا میں ایک لاکھ سے زائد شہری ڈینگی وائرس کا نشانہ بنے۔
بنگلہ دیش میں ایک لاکھ افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ سنگآپور، بھوٹان، نپیال اور مالدیپ میں اس سال ہزاروں ڈینگی وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں اس سال ڈینگی وائرس کے 27 ہزاز کیسز سامنے آئے۔