متفرق خبریں

کشمیر کی آزادی کے لیے سیاہ پٹی

Reading Time: < 1 minute ایوان صدر سے جاری ویڈیو اور بیان میں کہا گیا ہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ملاقات کی جس میں صدر مملکت اور چیئرمین سینٹ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک دوسرے کو IAMKASHMIR# والی سیاہ پٹی پہنائی۔

اکتوبر 18, 2019 < 1 min

کشمیر کی آزادی کے لیے سیاہ پٹی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے بازو پر کالی پٹی باندھی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان اور تصویر میں بتایا گیا ہے کہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے وزیرِ اعظم آفس میں دن تین بجے سائرن بجایا گیا اور پانچ منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی گئی۔

ادھر ایوان صدر سے جاری ویڈیو اور بیان میں کہا گیا ہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ملاقات کی جس میں صدر مملکت اور چیئرمین سینٹ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک دوسرے کو IAMKASHMIR# والی سیاہ پٹی پہنائی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم سیکریٹریٹ اور ملک کے دیگر حصوں کی طرح سائرن بجنے کے ساتھ ہی افسران و سٹاف نے کھڑے ہوکر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

ایونٹ کے اختتام پر قومی ترانہ بجایا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’مودی سرکار نے 75 دن سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کررکھا ہے۔ مودی سمجتھا ہے کہ وہ 9 لاکھ فوجیوں کواستعمال کرکے اپنا ایجنڈا پورا کرلے گا۔‘

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال دیکھ رہی ہے اور مودی حکومت اب خوفزدہ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے