مولانا سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی
Reading Time: < 1 minuteجمعیت علمائے اسلام کے حکومت مخالف آزادی مارچ کو روکنے کے لیے پہلے مرحلے میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں 7 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
مذاکراتی کمیٹی کو مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کا مکمل اختیار دیا گیا ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ملک سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کے لیے پرویز خٹک کی سربراہی میں 7 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی، شفقت محمود، اسد عمر اور نور الحق قادری شامل ہیں۔
پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ملک کسی طور پر سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اپوزیشن کے ساتھ افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے معاملات حل کیے جائیں گے۔ ملک کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔