پاکستان24 متفرق خبریں

سرل المیڈا نے صحافت چھوڑ دی؟

اکتوبر 20, 2019 < 1 min

سرل المیڈا نے صحافت چھوڑ دی؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں انگریزی روزنامے ڈان سے وابستہ معروف لکھاری سرل المیڈا نے وقتی طور پر صحافت کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

سول ملٹری تعلقات پر مشہور زمانہ خبر بریک کرنے سے طوفان کی زد میں آنے والے المیڈا نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ انہوں نے ڈان اخبار کی ملازمت سے استعفا دے دیا ہے۔

https://twitter.com/cyalm/status/1185930491091914752?s=21

سرل اپنے اتوار کے کالم کی وجہ سے بھی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں جو انہوں نے لکھنا چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں لکھنے کی جانب واپس آنے کا بھی کوئی منصوبہ نہیں اور میڈیا سے وقفہ لینا بھی ان کے ارادوں میں شامل ہے۔

سرل المیڈا پر ڈان میں خبر دینے کے بعد غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی زیر سماعت رہی اور ان کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول فہرست یا ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔

سرل کو بے باک صحافت پر عالمی ایوارڈ بھی دیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے