مریم اور نواز شریف گھر منتقل، ملاقات پر پابندی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ضمانت پر رہائی کے بعد جاتی امرا میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد نوازشریف کے علاج کے لیے ان کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) قائم کیا گیا ہی۔
بیان کے مطابق نوازشریف کی صحت کی نازک صورتحال پرڈاکٹز نے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
”ڈاکٹرز نے مریم نوازشریف کو والد کی صحت کی بنا پر سخت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی سی یو میں وینٹی لیٹر(مصنوعی تنفس) اور کارڈیک آئی سی یو کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔“
بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹس کم ہونے کے باعث Hospital Acquired انفیکشن ہونے کا شدید خطرہ ہے۔ ڈاکٹرز نے طبی خطرات کے پیش نظر نوازشریف کے لئے گھر پر خصوصی میڈیکل یونٹ بنانے کی تجویز دی تھی۔
ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق ڈاکٹر عدنان کی زیر نگرانی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال نے نوازشریف کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیا۔ آئی سی یو میں ڈاکٹرز 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔