دھرنے کے لیے دو دن اہم ہیں
Reading Time: < 1 minuteجمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنونیئر اکرم درانی نے کہا ہے کہ دھرنے کے شرکا کو آئندہ دو دن میں بڑی خبر دیں گے۔
رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد کنوینر اکرم خان درانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رہبر کمیٹی کےاجلاس میں نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، ایاز صادق، امیر مقام، اویس نورانی، شفیق پسروری، ہاشم بابر، سینیٹر طاہر بزنجو اور سینیٹر عثمان کاکڑ شریک ہوئے۔
میڈیا سے گفتگو میں فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اجلاس میں آزادی مارچ کے معاملے کو زیر بحث لایا گیا اور مارچ کے شرکا کی شرکت کو سراہا گیا۔
رہبر کمیٹی نے حکومت پر مذید دباو بڑھانے کا فیصلہ کیا اور ائندہ چند دنوں حکومت پر دباو کے حوالے سے فیصلہ کریں گے، دو دن میں بڑی خبر دیں گے شرکا اس کا انتظار کریں۔