حکومت نے بڑی پیش کش کی تھی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے والی جماعت جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے ان کو بڑی پیش کش کی گئی مگر انہوں نے ٹھکرا دی۔
جمعرات کو ڈیرہ اسماعیل خان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں موجودہ حکومت کی جانب سے سینیٹ کا چیئرمین بنائے جانے کی پیش کش ہوئی۔
’مجھے کہا گیا کہ آپ ڈیرہ اسماعیل خان سے منتخب ہو کر واپس پارلیمنٹ میں آ جائیں۔‘
مولانا فضل الرحمان کی پارٹی نے رواں ماہ اسلام آباد میں حکومت کے خلاف 13 روزہ دھرنا دیا تھا، اس دوران ان کی جماعت اور حکومت کی کمیٹی میں مذاکرات کے کئی ادوار ہوئے۔
Array