پاکستان24 متفرق خبریں

مریم اور نواز شریف کو حاضری سے استثنا

نومبر 22, 2019 2 min

مریم اور نواز شریف کو حاضری سے استثنا

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو حاضری سے استثنا دے دیا ہے۔

جمعہ کو کیس کی سماعت کے دوران مریم نواز پیش ہوئیں جبکہ ان کے ساتھ نامزد ملزم یوسف عباس کو جیل سے لا کر پیش کیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے پوچھا کہ کیس میں ریفرنس کی کیا پوزیشن ہے۔ نیب کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ابھی انوسٹی گیشن چل رہی ہے جیسی ہی انوسٹی گیشن مکمل ہو گی ریفرنس دائر کر دیں گے۔

مریم نواز نے ریفرنس دائر کیے جانے تک حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ ان کے وکیل نے کہا کہ جب تک نیب ریفرنس دائر نہیں کرتا مریم نواز کو عدالت میں حاضری سے استثنی دیا جائے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر راستے بھی بند ہوتے ہیں۔

نیب کے پراسیکیوٹر نے مریم نواز کی حاضری سے استثنی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق مریم نواز کا عدالت میں پیش ہونا ضروری ہے۔ نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ مریم نواز کی اس درخواست کا تحریری جواب دیں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بھی حاضری سے استثنا کی درخواست احتساب عدالت میں دی گئی۔ ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف بیمار ہیں علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ نواز شریف لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ملک سے باہر گئے ہیں۔ علاج مکمل ہونے کے بعد پاکستان آ جائیں گے۔ وکیل نے کہا کہ نواز شریف پاکستان واپس آ کر مقدمات کا سامنا کریں گے۔

عدالت دلائل سننے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنا دینے کی درخواستیں منظور کر لیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے