جنرل باجوہ کو قومی زبان میں نوٹس جاری
Reading Time: < 1 minuteمدت ملازمت توسیع کے مقدمے میں پاکستان کی سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت سمیت دیگر فریقین کو باقاعدہ نوٹس جاری کردیے ہیں۔
رپورٹ: جہانزیب عباسی
سپریم کورٹ کی طرف سے نوٹس قومی زبان میں جاری کیے گئے۔ جن فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے ان میں اٹارنی جنرل ، وفاقی حکومت، وزیراعظم ، صدر مملکت ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سیکرٹری دفاع شامل ہیں ۔
سپریم کورٹ دفتر کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں آرمی چیف سمیت فریقین کو ہدایت دی گئی ہے وہ ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں، احاطہ عدالت میں داخلے اور شناخت کیلئے اصل قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں (فوٹو کاپی نہیں چلے گی )۔
مقدمے کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی، سماعت کل سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں ہوگی ۔واضح سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن کو معطل کررکھا ہے۔