متفرق خبریں

پنجاب کے تھانے میں ایک اور شہری ہلاک

دسمبر 9, 2019 < 1 min

پنجاب کے تھانے میں ایک اور شہری ہلاک

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے تھانے میں ایک اور شہری پولیس کی حراست میں ہلاک ہو گیا ہے۔

راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے صبح سویرے 30سالہ سخی کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس کا کہنا یے سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔


پولیس کا کہنا ہے کے صبح سویرے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا جنہوں نے موٹر سائیکل بھگا دیا، تعاقب کرنے پر ایک شخص فرار جبکہ دوسرا پکڑا گیا جس کو تھانے منتقل کرنے کے بعد طبیعت خراب ہوئی اور ہلاک ہوگیا۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس پی راول کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنادی ہے جو معاملے کی تحقیقات کرے گی اگر شہری پولیس اہلکاروں کے تشدد سے جاںبحق ہوا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پنجاب پولیس کے تشدد سے ذہنی معذور صلاح الدین کی ہلاکت پر بھی شور اٹھا تھا مگر بعد ازاں معاملہ صلح پر ختم کر دیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے