پی آئی اے کے جہاز کو کابل میں کیوں روکا گیا؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کابل ایئرپورٹ پر قومی پرواز کو روکے جانے پر وضاحت جاری کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے رن وے کی مرمت کے باعث جہاز کو روکا گیا اور پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔
پیر کی صبح ذرائع ابلاغ میں یہ خبر آئی تھی کہ پی آئی اے کی ایک پرواز کو کابل ایئرپورٹ پر روک کر بعض مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے لیے کہا گیا۔
پی آئی اے کے ہیڈ آفس کراچی سے جاری بیان کے مطابق کابل اسلام آباد پرواز پی کے250 کو مرمتی رکاوٹ کے باعث مکمل رن وے کی سہولت میسر نہیں تھی، جس پر کپتان کو وزن کم کرنے اور 15مسافروں کو آف لوڈ کرنے کہا گیا لیکن جہاز کے کپتان نے مسافروں کو اتارنے سے انکار کیا۔
بیان کے مطابق بعدازاں افغان ایوی ایشن کے حکام نے پی کے 250کے کپتان کا موقف تسلیم کرلیا اور جہاز کو رن وے کے دوسرے کنارے سے ٹیک آف کی اجازت دے دی۔
پرواز تمام 162مسافروں کو لے کر سہہ پہر 3بجکر 20منٹ پر اسلام آباد پہنچی۔