متفرق خبریں

چیف جسٹس کی الوداعی ملاقاتیں

دسمبر 13, 2019 < 1 min

چیف جسٹس کی الوداعی ملاقاتیں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں سٹاف ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، سٹاف کے بغیر انصاف کی فراہمی کا ٹاسک پورا نہیں کیا جا سکتا۔

سپریم کورٹ سٹاف کی جانب چیف جسٹس آ صف سعید کھوسہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

چیف جسٹس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے کی کار کردگی میں سٹاف کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی نظام میں سٹاف ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ،سٹاف کے تعاون کے بغیر انصاف کی فراہمی جیسا مشکل ٹاسک مکمل نہیں کیا جاسکتا چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اپنے عہدے کی معیاد کے دوران سٹاف کی کارکردگی کو خود مانیٹر کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سٹاف کی اچھی کارکردگی کے باعث ہی ادارے نے اچھے نتائج دیے، امید ہے کہ سٹاف آ ئندہ بھی دل جمعی سے کام جاری رکھے گا۔

سپریم کورٹ کے افسران اور سٹاف نے بھی چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تحائف دیے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے