پاکستان24 متفرق خبریں

مشرف سے انصاف نہیں کیا گیا، حکومت

دسمبر 18, 2019 < 1 min

مشرف سے انصاف نہیں کیا گیا، حکومت

Reading Time: < 1 minute

خصوصی عدالت سے سنگین غداری کیس میں سابق فوجی  صدر پرویز مشرف کو سنائے جانے والے سزائے موت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کی حکومت کی ترجمان فردوس عاشق نے کہا ہے کہ انہیں قانون کے تقاضے پورے نہ ہونے پر تحفظات ہیں۔

منگل کی رات اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ”اس وقت ایک فیصلے کی وجہ سے ادارے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو درست نہیں ہے۔“

اٹارنی جنرل انور منصور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”کچھ نادان دوست فوج کی تضحیک میں مصروف ہیں۔ ہم سب کو آرمی جوانوں کے حوصلے بلند رکھنے ہیں۔“

اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا کہ ’آرٹیکل 10 اے سب کو فیئر ٹرائل کا حق دیتا ہے لیکن پرویز مشرف کیس ایسا نہیں ہوا جو آرٹیکل سے انحراف ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’مختصر فیصلے کی کاپی طلب کی تو عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ 48 گھنٹے بعد فراہم کی جائے گی حالانکہ شارٹ آرڈر فوراً دیا جا سکتا ہے۔‘

ایک سوال کے جواب میں اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلہ سامنے آنے کے بعد ہی حکومت آگے کا تعین کرے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے