متفرق خبریں

جے ایف تھنڈر قطر میں اڑائے گئے

دسمبر 18, 2019 < 1 min

جے ایف تھنڈر قطر میں اڑائے گئے

Reading Time: < 1 minute

قطر کے قومی دن کے موقع پر پاک فضائیہ کے تین جے ایف 17تھنڈر
نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

پاک فضائیہ کے تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے برادر ملک قطر کے قومی دن کے موقع پر شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ پیش کیا۔ شائقین نے فخر پاکستان جے ایف 17 طیاروں کو افق سے نمودار ہوتے دیکھ کر والہانہ انداز میں داد دی۔

امیر قطر تمیم بن حماد الثانی اور ان کے والد سابق امیر قطر حماد بن خلیفہ الثانی نے ہزاروں شہریوں کے ہمراہ قطر کے قومی دن پر منعقدہ پریڈ دیکھی۔

امیری فورسز، فضائیہ، آرمی اور پولیس کے مختلف ونگز سمیت قطر کے تمام فوجی اور سول دفاع کے دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے پائلٹس اور زمینی عملہ پر مشتمل دستہ قطر کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے دوحہ پہنچا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے