متفرق خبریں

کنٹرول لائن پر فائرنگ سے دو پاکستانی، متعدد انڈین فوجی ہلاک

دسمبر 26, 2019 < 1 min

کنٹرول لائن پر فائرنگ سے دو پاکستانی، متعدد انڈین فوجی ہلاک

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ متنازع علاقے جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے والی خط متارکہ (لائن آف کنٹرول) پر انڈین فوج سے جھڑپیں ہوئی ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ 36 گھنٹوں کے دوران ایل او سی پر انڈین فوج کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان نے 3 انڈین فوجیوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر پر انڈیا کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان فوج نے انڈیا کی چوکی کو نقصان پہنچایا۔

فوجی ترجمان کے مطابق پاکستانی فورسز کی کارروائی میں صوبیدار سمیت تین انڈین فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

بیان کے مطابق انڈین فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دیوا سیکٹر میں پاکستان کی فوج کے دو جوان بھی مارے گئے۔ جوانوں میں نائب صوبیدار کانڈیرو اور سپاہی محمد احسن شامل ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے