متفرق خبریں

’مافیا کے لیے 2020 مشکل سال ہوگا‘

دسمبر 26, 2019 2 min

’مافیا کے لیے 2020 مشکل سال ہوگا‘

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی اخبارات میں مافیا بیٹھا ہوا ہے جو روزانہ بری خبریں چھاپتا ہے اور یہ مافیا پرانے نظام سے فائدہ اٹھا رہا تھا۔

پنجاب کے ضلع جہلم میں ایک نہر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اگلا سال 2020 کرپٹ مافیا کے لیے مزید برا ہوگا۔ ’کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے مافیا کے لیے 2020 مشکل سال ہوگا۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے پیسہ بیرون ملک منتقل کیا اور پاکستان کاقرضہ چار گنا بڑھایا، دونوں جماعتوں کے 10 سالہ حکومت کے ظلم کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔

’ہم نے ایک سال بہت مشکل گزارا ہے، اپنے پہلے سال جتنا ٹیکس جمع کیا تھا، اس کا آدھا حصہ ماضی کی حکومتوں کے قرضوں کے سود میں چلا گیا، پاکستان کی برآمدات گرگئی تھیں، روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی ہوئی لیکن اب پاکستان میں باہر سے سرمایہ کاری آرہی ہے، یہ ملک ترقی کرے گا، خوشحالی آئے گی، 2019 مشکل وقت تھا لیکن 2020 ترقی اور نوکریاں دینے کا سال ہے۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے ملحقہ سرحد پر کشیدگی ہے اس کی وجوہات ہیں، بھارت نے کوئی غلط حرکت کی تو ہم تیار ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وہ بھارتی کارروائی روکنے کے لئے تیار ہیں، نریندر مودی نے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل کرایا، اس نے 80 لاکھ کشمیر کے لوگوں کو جیل میں ڈال رکھا ہے، اس نے کشمیر کی ساری سیاسی قیادت کو جیلوں میں بند کیا۔ نریندر مودی ہندوستان میں وہ کررہا ہے، جو جرمنی میں ہٹلر نے کیا تھا۔ اب بھارت کے لوگ نریندر مودی کے ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے، جب بھارت کے لوگ نریندر مودی کے خلاف کھڑے ہوں گے تو ظلم کے نظام کو ختم کریں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے