متفرق خبریں

یہ لڑکیاں کون ہیں؟

دسمبر 30, 2019 2 min

یہ لڑکیاں کون ہیں؟

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے وزرا اور اہم شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سکینڈلز کھڑے کرنے والی سوشل میڈیا پرسرگرم لڑکیوں حریم شاہ اور صندل خٹک کے بارے میں انٹیلی جنس بیورو نے رپورٹ تیار کی ہے۔

بیورو میں موجود ایک ذریعے نے بتایا کہ بول ٹی وی کے پروگرام میں حکومتی وزرا کے بارے میں سنگین نوعیت کے الزام لگائے جانے کے بعد محکمے نے حریم شاہ کے پس منظر کا پتہ لگا کر فائل بنائی ہے۔

حریم شاہ نے اس ریکارڈڈ پروگرام میں ذومعنی اور مبہم گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اہم شخصیات کے کپڑے اتروائے ہیں۔

حریم شاہ نے ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے ساتھ ویڈیو چیٹ بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تاہم بعد ازاں ڈیلیٹ کر دی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے حامیوں کو خبردار کیا کہ اگر ان کے خلاف مہم بند نہ کی گئی تو کئی اہم شخصیات کی ویڈیوز سامنے کے آئیں گی۔

پاکستان کے نیشنل ڈیٹا بیس و رجسٹریشن کے محکمے نادرا کے ریکارڈ کے مطابق حریم شاہ کا اصل نام فضہ حسین ہے اور وہ ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے گاؤں نواب شاہ، شیر گڑھ میں ضرار حسین شاہ کے گھر پیدا ہوئیں۔

حریم شاہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں تاہم ان کو شہرت وزارت خارجہ کے میٹنگ روم میں ویڈیو بنانے سے ملی۔

ان کے ساتھ ویڈیوز میں نظر آنے والی صندل خٹک نامی لڑکی کا اصل نام صندل شمیم ہے اور وہ ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے گاؤں نری پنوس سے تعلق رکھتی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے