پاکستان پاکستان24

سکون صرف قبر میں ہوتا ہے، وزیراعظم

جنوری 9, 2020

سکون صرف قبر میں ہوتا ہے، وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک مشکلات کا شکار رہا ہے اور استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ملک مشکل وقت سے نکل رہا ہے۔ انسان کی زندگی میں، ایک ادارے کی زندگی میں، ایک سپورٹس ٹیم کی زندگی میں مشکل وقت آتا ہے۔‘

اسلام آباد میں ’ہنرمند پاکستان‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ بچپن میں پڑھتے تھے کہ ’اس کے بعد وہ ہنسی خوشی زندگی گزارنے لگے‘ تو یہ بات صرف ’فیری ٹیلز‘ یعنی کہانیوں میں ہوتی ہے، اصل زندگی میں ایسا چیز نہیں ہوتی۔ جو سکون کی زندگی ہے وہ صرف قبر میں ہی ہوتی ہے۔‘

عمران خان کے الفاظ تھے کہ ’زندگی اونچ نیچ کا نام ہے، اور جو اس اونچ نیچ کے ڈائنامکس سمجھ جائیں وہ ہمیشہ برے وقت کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ برا وقت انسانوں یا قوموں کی زندگی میں اللہ کی طرف سے ایک ایسا پیغام آتا ہے کہ اپنے آپ کو، اپنی اصلاح کرو، تم غلط طرف نکل گئے ہو۔ اپنا راستہ ٹھیک کرو، اس راستے پر لگو جو اللہ چاہتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اور پھر جو ملک کامیاب ہوتا ہے یا انسان کامیاب ہوتا ہے، وہ پھر اس برے وقت میں اپنا جائزہ لیتا ہے، اپنی غطلیوں کی نشاندہی کرتا ہے، پھر سوچتا ہے، مشاورت کرتا ہے کہ وہ کون سا راستہ ہے جو ہمیں لینا چاہیے تھا کہ جو ہمیں اس راستے پر لے کر جائے گا جس کے لیے یہ ملک بنا تھا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے