آصف غفور تبدیل، نیا فوجی ترجمان مقرر
پاکستان کی فوج میں تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا جبکہ میجر جنرل آصف غفور جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) بھیج دیے گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جنس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔
آصف غفور سنہ 2016 سے فوج کے ترجمان تھے اور اپنے ٹویٹس کے لیے مشہور تھے۔
ففتھ جنریشن وار اور ہائبرڈ وار کے حوالے سے کی گئی ان کی پریس کانفرنسز کو عالمی ذرائع ابلاغ نے خاص کوریج دی۔
ان کے دور کو ڈان لیکس معاملے پر وزیراعظم کے نوٹیفیکیشن کو مسترد کرنے کی ٹویٹس، تبدیلی کا سال اور ٹائم از اپ کے بیانات کے لیے یاد رکھا جائے گا۔

